مظفرگڑھ،ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار، نمائندہ نوائے وقت)مظفرگڑھ سے پیپلزپارٹی کے ایم این نوابزادہ افتخار احمد خان نے بھی اپنا استعفی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوادیا.نوابزادہ افتخار احمد خان مظفرگڑھ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 184 سے پیپلزپارٹی کے ایم این اے ہیں.بلاول بھٹو زرداری کو جمع کرایا جانے والا استعفی قومی اسمبلی کے اسپیکر کے نام لکھا گیا ہے۔استعفیٰ میں ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان نے موقف اختیار کیا ہے کہقومی اسمبلی آئین کے مطابق نہیں چل رہی اس لیے وہ مستعفی ہوتے ہیں۔میڈیا کو جاری ویڈیو پیغام میں پیپلزپارٹی کے ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت کے غیر جمہوری روئیے اور پارلیمان کو غیرفعال کرنے پر اور آئین کیخلاف اقدامات اٹھائے جانے کیخلاف انھوں نے اپنا استعفی بلاول بھٹو زرداری کو جمع کرایا ہے۔ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ نوائے وقتکے مطابق مسلم لیگ ن کے حلقہ پی پی 210 جہانیاں ٹھٹھہ صادق آباد سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی حاجی عطاء الرحمن نے اپنا اسمبلی رکنیت سے تحریری استعفیٰ اپنی پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ہے، رکن صوبائی اسمبلی جہانیاں حاجی عطاء الرحمن نے کہا کہ پارٹی قائدین کا حکم سرآنکھوں پرہے،اپنا اسمبلی رکنیت سے تحریری استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ۔
نوابزادہ افتخار اورعطاء الرحمن نے استعفا پارٹی قیادت کو بھجوادیا
Dec 13, 2020