سُنّی تحریک کی فرانس مردہ باد ریلی‘ صدر کیمرون کا پتلانذرِ آتش

Dec 13, 2020

ملتان (  سماجی رپورٹر ) سُنّی تحریک ملتان کے زیراہتمام فرانس مردہ باد جنازہ گاہ چوک لوہامارکیٹ سے براستہ حرم گیٹ چوک شہیداں ریلویروڈسدوحسام ڈیرہ اڈہ تانواں شہر چوک تک ریلی نکالی ریلی کے اختتامی پوائنٹ نواں شہر چوک پر فرانس کے صدر کیمرون کے پتلے کاسر تلوار سے کاٹا گیااور فرانس کے جھنڈوں اور کیمرون کے پتلے کو نذرِ آتش کیاگیا,  ایوب مغل یونس قادری مرزامحمدارشدالقادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماراحکومت سے مطالبہ ھے کہ فیض آباد معاھدہ کے اوراپنے وعدے کے  عین مطابق فرانس کے سفیر سے ہمارے پاک وطن کوپاک کرے جلدازجلد اسے نکالنے کاباقاعدہ اعلان کرے فرانس کے ساتھ تمام تر سفارتی,اخلاقی, سیاحتی,معاشی,تعلقات تاحیات ختم کرنے کاباضابطہ اعلان کیاجاے,فرانس کی مصنوعات کا سرکاری سطح پربائیکاٹ کابھی جلدازجلدباقاعدہ اعلان کرے,اوراسرائیل کوتسلیم کرنے کی جوسازشیں پنپ رہی ہیں جوسراُٹھایاجارہا ھے اس حوالے سے پاکستان کے مسلمانوں کے جذبات کاخیال رکھتے ہوے اسرائیل کوتسلیم کرنے والی بھونڈی حر کت سے باز رہاجاے اسرائیل کوکبھی تسلیم نہ کئیے جانے کااعلان حکومت کرے,اگر ہمارے ان مطالبات جوتمام قابل عمل ہیں پرحکومت نے عمل نہ کیاتوفروری سے سنی تحریک پورے ملک میں احتجاج کاسلسلہ شروع کرے گی ریلی کے اختتام پرعلامہ شفیق اللہ البدری نے دعاکرائی 

مزیدخبریں