اے ڈی سی کا دورہ فلوز ملز،آٹے کی سپلائی و انتظامات کا جائزہ لیا 

وہاڑی (نامہ نگار) ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمد فاروق ڈوگر نے اچانک لکی، فیصل، تاج فلور ملز اورمرکز گندم ماچھیوال کا وزٹ کیا انہوں نے فلور ملز میں سرکاری کوٹہ کی گندم کی فراہمی اور آٹے کی سپلائی کے ریکارڈ کو چیک کیا صفائی ستھرائی کاجائزہ لیاانہوں نے گندم خریداری مرکز ماچھیوال کا بھی معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد فاروق ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ فلور ملز مالکان عوام کو سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی جاری رکھیں عوام کو سستے نرخوں پر آٹے کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایت پر فلور ملز کو گندم کی سپلائی جاری ہے فلور ملز مالکان سرکاری کوٹہ کی گندم کی فراہمی اور سپلائی کے ریکارڈ کو بھی مرتب رکھیں اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...