ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی بات کرنیوالے اکٹھے ہوچکے: اختر اقبال ڈار 

Dec 13, 2020

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ ہوٹل والے  پر پرچہ ڈی جے بٹ کی گرفتاری ٹینٹ کرسیوں والوں کو دھمکیاں یہ کیسی جمہوریت ہے ملک میں جمہوریت میں نفسا نفسی کا عالم ہے ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی بات کرنیوالے آج کس طرح شیر و شکر ہے قوم ایسے چار چار چہرے رکھنے والوں سے بچ کر رہے اختر ڈار نے کہا کہ تمام برائیوں کی جڑ بد عنوانی ہے اور یہ تمام عمران ،نواز ،زرداری سب بد عنوان ہیں لہذا ان کی حمایت کرنے سے بہتر ہے ان سب کا سوشل بائیکاٹ کیا جائے ۔

مزیدخبریں