لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ اپوزیشن کرونا وبا کی حساسیت کو نہیں سمجھ رہی اور عام آدمی کی زندگیوں کو دائو پر لگا رہی ہے پی ڈی ایم ہوش کے ناخن لے اور عوام کی جانوں کے ساتھ مت کھیلے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اموات کی تعداد 8 ہزار 603 تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ روز مزید 56 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ کرونا کی دوسری لہر خطرناک رْخ اختیار کررہی ہے۔