بھوٹان  نے بھی اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لئے نئی دہلی میں دستخط کئے

Dec 13, 2020

تھمفو (نیٹ نیوز) متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش کے بعد اسرائیل اور بھوٹان کے درمیان بھی سفارتی تعلقات قائم ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ایک سال سے مذاکرات جاری تھے‘ اسرائیل اور بھوٹان کے درمیان معاہدے کی تقریب بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفیر کے گھر منعقد ہوئی جس میں دونوں ممالک کے سفراء نے دستخط کیے۔ ٹرمپ نے جاتے جاتے ایک اور عرب ملک کے اسرائیل سے تعلقات بحال کرا دئیے۔ اس موقع پر اسرائیلی وزیر خارجہ نے بھوٹان سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا اور بھوٹان کو واٹر منیجمنٹ، زراعت اور صحت کے شعبے میں مل کر کام کرنے کی پیشکش کی۔ اسرائیل کی جانب سے فی الحال واضح نہیں کیا گیا کہ بھوٹان کے دارالحکومت تھمبو میں سفارتخانہ کھولا جائے گا یا نہیں یا پھر بھارت میں اسرائیلی سفیر کو ہی سری لنکا کی طرح وہاں بھی نان ریزیڈینس سفیر مقرر کیا جائے گا۔

مزیدخبریں