اسلام آباد (عترت جعفری)پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی ناراضگی گذشتہ کئی روز سے چل رہی تھی،ان کو منانے کی کوشش گزشتہ روز تک کی جاتی رہیں تاہم معاملہ حل نہیںکیا جا سکا جس کے بعد مصطفی نواز کا ٹویٹ سامنے آیا،مصطفی نواز کھوکھر نے اگرچہ کوئی اپنے مستعفی ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے اور پی پی پی کے ساتھ ہی رہنے کا اعلان کیا ہے تاہم وہ کسی کے بھی رابطہ میں نہیں آ رہے ہیں ،پی پی پی کے اندورنی ذرائع بتا رہے ہیں کہ انہوں نے کئی سینئر ر ہنمائوں کے فون کو بھی اٹینڈ نہیں کیا ،پی ڈی ایم کے لاہور جلسہ کی سرگرمیاں شروع ہونے کے بعد فاصلے بڑھنے کا عمل زیادہ شدت سے شروع ہوا،ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین جلد ہی نئے ترجمان کو تقرر کر دیں گے جس سے یہ قیاس کیا جا سکتا ہے کہ معاملہ حل نہیں کیا جا سکا ۔