ساہیوال، سرگودہا (نامہ نگار) سول جج محمد نعیم نے اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال عمران حیدر راجہ کو ہتھکڑیاں لگوا دیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ آغا ذیشان نے سرگودھا جھنگ روڈ سے متصل سبزی منڈی کے رقبہ کی حد براری کے لیے دعویٰ دائر کر رکھا تھا اور مقدمہ کی سماعت سول جج محمد نعیم کر رہے تھے۔ انہوں نے تحصیلدار محکمہ مال اور اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کو عدالت میں بمعہ ریکارڈ طلب کیا۔ عدم تعمیل کی وجہ سے سول جج نے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔ اے سی ساہیوال شکایت لیکر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے ملنے ان کی عدالت میں گئے جہاں پر ان کی مذکورہ سیشن جج کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی۔ جب اے سی ساہیوال عمران حیدر راجہ سیشن جج کے کمرہ عدالت سے باہر نکل آئے تو سول جج محمد نعیم کے احکام پر نظارت برانچ کے سامنے سے انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ بعد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی مداخلت پرمعاملات سلجھا لیے گئے اور فریقین کے درمیان صلح ہوگئی۔