کراچی  سرکلر ریلوے، 20 دن کے اخراجات ایک کروڑ، آمدن صرف 4 لاکھ روپے 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی سرکلر ریلوے محکمہ ریلوے کے لیے سفید ہاتھی بن گیا۔ ذرائع کے مطابق سرکلر ریلوے پر 20 دنوں میں ایک کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے اور آمدن 4 لاکھ روپے ہو سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 نومبر تا 10 دسمبر ریلوے کے یومیہ 5 لاکھ روپے سے زائد سرکلر ریلوے پر خرچ ہو رہے ہیں، سرکلر ریلوے میں چلنے والے انجن، ڈیزل اور پاوروین کا یومیہ خرچہ ڈھائی لاکھ روپے ہے۔ جب کہ ٹرین کی مرمت کا یومیہ خرچہ 2 لاکھ سے زائد ہے۔ دستاویزت کے مطابق کراچی سرکلر ٹرین میں بیک وقت 500 مسافر سفر کرسکتے ہیں لیکن سٹی سٹیشن سے صبح چلنے والی سرکلرٹرین میں صرف 30 سے 50 مسافر سفرکرتے ہیں۔ جب کہ دھابے جی تا سٹی سٹیشن ٹرین میں 80 سے 150مسافر سفر کرتے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق 10دسمبر کو صبح سٹی سٹیشن تا دھابے جی سرکلرٹرین میں صرف 55 مسافر تھے اور روز دھابے جی تا سٹی سٹیشن 110مسافروں سے 3300 روپے کی آمدن ہوئی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر گزشتہ ماہ 19 نومبر کو کراچی سرکلر ریلوے کو 25 سال بعد جزوی طور پر بحال کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...