پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کے سانحے پرہونے والی تحقیقات کے حوالہ سے بورڈ آف گورنرزکی خصوصی ٹیم نے وزیراعلیٰ کو حتمی رپورٹ پیش کرنے پر 3 روز کی مزید مہلت مانگ لی ہے۔ بورڈ آف گورنرز کی ٹیم ہسپتال میں 6 افراد کے آکسیجن کی کمی سے جاں بحق ہونے پر معاملات کی چھان بین کر رہی ہے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے بورڈ آف گورنرز سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کی گئی تھی۔ بورڈ آف گورنرز کی تحقیقاتی رپورٹ کو 5 دن ہو چکے ہیں۔ بورڈ آف گورنرزکی جانب سے بعض ملازمین کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے سینئرلیگل ایڈوائزرکی مشاورت سینئرز فیکلٹی ممبران پر مشتمل ایک 3 رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ جس کو اپنی رپورٹ فوری طور پرجمع کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
پشاور ہسپتال میں ہلاکتیں، حتمی رپورٹ کیلئے مزید 3 دن کی مہلت طلب
Dec 13, 2020