ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلاواہ کینٹ میں ’’ا رورانالج پارک‘‘کے قیام کے ضمن میںابتدائی طو ر پرجی ٹی روڈکے ساتھ وسیع وعریض بلڈنگ میں پرائمری سطح کے انٹرنیشنل سکول Peace Attitude Schools،جس کاعملی طورپرآغاز چند ماہ قبل کردیاگیاتھا کی 12دسمبرباضابطہ افتتاحی تقر یب منعقدکی گئی،جس میںآسٹریلین ایمبیسڈ رمسٹر نیکلس کیلراورانکی اہلیہ ارسلاکیلرنے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی،متذکرہ پروقارتقریب حفا ظتی تدابیرکوملحوظ خاطررکھتے ہوئے مختصرشرکاء پر مشتمل تھی،اس موقع پرانٹرنیشنل سکول کی طالبہ نے سورۃ فیل کی تلاوت کرکے تقریب کاآغازکیا،قومی ترانہ پیش کرنے کے بعدسکول کی ہیڈ(نگران اعلی ) محترمہ سائرہ بانونے اروورانالج پارک کے تحت تعلیمی سسٹم کی ابتدائی نرسری انٹرنیشنل سکول کی تفصیلا ت اورکاوشوں سے شرکاء کوآگاہ کیا،اوربتایاکہ متذ کرہ Peace Attitude Schools،انٹرنیشنل سکول میںداخلہ اورماہانہ اخراجات عام آدمی کیلئے برداشت کرنااگرچہ مشکل ہے،تاہم اس نیکی کے کام میں75فیصداخراجات ’’ملک فخرڈاٹ کام‘‘نے بر دا شت کرنے کاعملی عزم کررکھاہے،جس کیلئے اسلام آبا داوردیگربڑے شہروںسے ماہرٹیچروںپرمشتمل عملہ متذکرہ سکول میںاپنی خدمات انجام دے رہاہے ،اورہماری یہ کوشش ہوگی کہ ٹیکسلاواہ کینٹ کے علاقہ میںعلم کی شمع کوہرقیمت پرروشن رکھیں،اروورانالج پارک کے قیام اورعالمی معیارکے تعلیمی ادارہ کے قیام کی تفصیلات سن کرآسٹریلین ایمبیسڈرنے مسر ت کااظہارکیا اورکہاکہ پاکستان جیسے ملک میںواقع دور،درازعلاقوںمیںانٹرنیشنل معیارکے تعلیمی ادارو ںکاقیام انتہائی خوش آئندامرہے،عالمی معیارکے تعلیمی اداروںکے قیام اورانکی سرپرستی کیلئے جولوگ بھی سرگرم عمل ہیں،وہ قابل ستائش ہیں،اس سلسلہ میںملک فخرکاپرخلوص جذبہ بھی قابل تعریف ہے،قبل ازیںسکول کی ہیڈنے آسٹریلین ایمبیسڈراورانکی اہلیہ کی آمدپرسکول سٹاف ودیگرممبران کی معاونت سے شاندارخیرمقدم کیا،اورسکول کے ننھے منے بچو ں نے معززمہمانوںکوپھولوںکے گلدستے پیش کیئے ،تقریب سے ڈائریکٹرراشدنفیس نے بھی خطاب کیا ،متذکرہ تقریب میںجرمن اتاشی مسٹرجان ٹمپل ،محسن بیگ،میجرجنرل اکرام سردار،سابق ایم این اے سردارمشتاق گجر،آئی جی پنجاب محمدطاہر،سابق سیشن جج احمدنوازرانجھا،ملک نجف خان،ملک پر ویز،ملک عبید،سردارشکیل احمد،تنویراحمدمنشا،محترمہ ز ینب حیات،اورمتعددوفاقی سیکرٹریزبھی شامل تھے،افتتاحی تقریب کے موقع پرآسٹریلین سفیرنے اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمارت میںنصب کی گئی تختی کی نقاب کشائی بھی کی۔
سکول میں 75فیصداخراجات ’’ملک فخرڈاٹ کام‘‘نے برداشت کرنے کاعملی عزم کررکھاہے،نگران اعلی محترمہ سائرہ بانو
Dec 13, 2020