مورو ہالانی(نامہ نگار) مورو قومی شاہراہ پر تاج پیٹرول پمپ کے سامنے تیز رفتار ٹرالر اور کارکیری میں ٹکر، نانی ہلاک اور نواسی زخمی سرکاری اسپتال مورو میں مقامی ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب نعش تین گھنٹے بے یارومددگار پڑی رہی زخمی بھی تڑپتے رہے تفصیلات کے مطابق:مورو کے قریب درس پولیس اسٹیشن کی حدود میں قومی شاہراہ پر تاج پیِرول پمپ کے مقام پر تیزرفتار ٹرالر اور مسافر کارکیری میں زوردار ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 55 سالا بوڑھی عورت مسمات عزیزاں راجپر زیادہ چوٹ لگنے سے موقع پر ہی فوت ہوگئی اور اس کی نواسی مسمات کریمت سخت زخمی ہوگئی فوتی اور زخمیوں کو درس پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او بخشل ملاح اور اے ایس آئی رمضان جوکھیو,غلام اللہ چانڈیو نے پولیس موبائل مورو سرکاری اسپتال پہنچایا پر سرکاری اسپتال میں مقامی ڈاکٹروں کا ڈیوٹی پر سے غائب ہونے کی وجہ سے نعش تین گھنٹے بییارو مددگار پڑی رہی جبکہ زخمی بھی تڑپتے رہے تین گھنٹے گزر جانے بعد ڈاکٹرز پہنچنے پر زخمیوں کی مرہم پٹی کی گئی اور فوت ہونے والی عورت کی قانونی کاروائی پوری کرنے کے بعد نعش وارثوں کے حوالے کی گئی جس کے بعد وارث نعش کو اپنے آبائی گائوں ضلع نوشہروفیروز کے کلہوڑا اسٹیشن لے گئے جبکہ درس پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ٹرالر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور مزید انکوائری کررہی ہے