اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروع کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقامات میں قدرتی ماحول کے تحفظ کو صوبائی حکومت کی اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نہ صرف صوبے میں سیاحت کو فروغ دے کر لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے بلکہ ماحول دوست سیاحت کے فروع کے ذریعے ماحول اور سیاحت کے درمیان توازن کو برقرار رکھنے کے لئے بھی بیک وقت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور صوبائی محکمہ سیاحت، عالمی بینک اور نیسلے پاکستان کے اشتراک سے ''ٹریک'' (TREK) پروگرام کا اجراء اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ اس پروگرام پر عملدرآمد سے صوبے کے سیاحتی مقامات کی قدرتی حسن کو پائیدار بنیادوں پر محفوظ کرنے میں مدد ملے گی۔
قدرتی ماحول تحفظ صوبائی حکومت کی اہم ترجیح ہے،محمودخان
Dec 13, 2020