عوام کا مطالبہ وزارت نہیں،نظام کی تبدیلی ہے،سینیٹر سراج الحق 

Dec 13, 2020

 اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کا مطالبہ وزارتوں کی تبدیلی نہیں بلکہ وہ نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ وزیراعظم کنٹینر فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے تھے اب سیاسی مخالفین کے کھانوں پر بھی مقدمات درج ہو رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گالی گلوچ جاری ہے۔ جلسوں پر پابندی تو مارشل کے دور میں ہوتی ہے۔ حکومت سنجیدہ رویہ اپنائے اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے۔ جماعت اسلامی آزاد پارلیمنٹ، آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا پر یقین رکھتی ہے۔ کرونا فنڈ کا شفاف آڈٹ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے صدر ڈاکٹر خبیب احمد شاہد کی سربراہی میں منصورہ میں ان سے ملاقات کے لیے آنے والے ڈاکٹرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے غیر ذمہ دارانہ رویہ سے عوام تنگ آ چکے اور سیاست میں تلخی بڑھ رہی ہے۔ 

مزیدخبریں