اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات چوہدری منور انجم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت فردوس عاشق اعوان کی بڑھکوں سے چل رہی ہے، بزدار سرکار اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے کہ چائے فروشوں کو بھی گرفتار کر رہی ہے۔ لاہور جاگ اٹھا ہے اور لاہور والوں کی آواز کو آسانی سے دبایا نہیں جا سکتا۔ آج لاہور گو سلیکٹڈ گو کے نعروں سے گونج رہا ہے اس لئے عمران خان کو چاہیے کہ بے نامی اقتدار چھوڑ دے ورنہ وہ کل گھر جانے کی بجائے جیل جانے کی تیاری کریں۔