اپوزیشن کی منفی سیاست پرافسوس ہے: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

Dec 13, 2020 | 18:11

ویب ڈیسک
اپوزیشن کی منفی سیاست پرافسوس ہے: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار
اپوزیشن کی منفی سیاست پرافسوس ہے: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ اپوزیشن کی منفی سیاست پرافسوس ہے.اپوزیشن کی انتشار کی سیاست قوم مسترد کرتی ہے ـبد قسمتی سے اپوزیشن کی 11 جماعتوں نے کورونا وائرس کو بھی پارٹنر بنا لیا ہےـاپوزیشن کورونا وائرس کو تیزی سے پھیلانے کا باعث بن رہی ہے ـوزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک طرف کورونا سے ہسپتال بھر رہے ہیں،اموات میں اضافہ ہو رہا ہےـدوسری طرف اپوزیشن کو اپنے منفی ایجنڈے کی تکمیل کی فکر ہے ـاپوزیشن اپنے کرپشن کے وائرس سے بچنے کے لئے قوم کو کورونا وائرس کا شکار کر رہی ہے ـاپوزیشن کے جلسوں کا کوئی ایجنڈا نہیںـاپوزیش صرف اور صرف اپنے کرپشن کے کیسز کی فائلز کو بند کروانا چاہتی ہے ـانہوں نے کہا کہ اپوزیشن جان لے ان جلسوں سے کورونا تو بڑھ سکتا ہے اپوزیشن کی این آر او کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی  ـقانون توڑنے والوں کو قانون کی گرفت کا سامنا کرنا پڑے گاـوزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ کرپشن کے مینار کھڑے کرنے والے آج کس منہ سے مینار پاکستان پرجلسہ کر رہے ہیں ـ

مینار پاکستان کے مقدس مقام تلے پاکستان کو لوٹنے والوں کے اکٹھ کی کوئی حیثیت نہیں اپوزیشن جان لے کہ عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں  اپوزیشن کا کوئی ویژن ہے نہ انہیں عوام کا خیال ہےـحکومت ہر روز عوام کے مفاد کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے ـجلسے پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی ـانہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو کرپشن بچاؤ اورکورونا پھیلاؤ ایجنڈے کے طور پر یاد رکھا جائے گا ـپی ڈی ایم کی منفی سیاست کو عوام جان گئے ہیں اسی لئے ان کا ہر جلسہ ناکام ہو رہا ہےـناکامی پی ڈی ایم کا مقدر تھی،ہے اور رہے گیـاپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا ہے

مزیدخبریں