بلوچستان کی معدنیات پر پہلا حق بلوچوں کا ہے: سردار اختر مینگل

  بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ  سردار اختر مینگل نے لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی ہوتی تو ملک خوشحال ہوتا،بلوچستان کے عوام کا وہاں کی معدنیات پر سب سے پہلا حق ہے۔ مظالم کے باوجود ہم نے جمہوریت کا پرچم سر بلند رکھا۔ اسلامی جمہوری ریاست کے قیام کا وعدہ کیا گیا تھا۔ کیا یہ واقعی اسلامی اور جمہوری ریاست ہے؟ اگر صوبے خود مختار ہوتے تو بنگلہ دیش نہ بنتا۔ہم کو آئین کی پاسداری کرنی ہے۔  جیسے لاہور والوں کی اپنی زمین عزیز ہے ہمیں ویسے ہی اپنی زمین عزیز ہے۔

ای پیپر دی نیشن