"اتنی سردی ہے کہ میری تو قلفی جم گئی"مریم نوازکا لاہوریوں کے جذبے کو سلام پیش

مینار پاکستان گراؤنڈ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا جلسہ جاری ہے،مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اپنی تقریر کا آغاز اور اختتام  پنجابی زبان میں کیا اور کہا کہ  "لاہوریو اج تسی خش کر دیتا اے"اتنی سردی ہے کہ میری تو قلفی جم گئی  لیکن آپ نے صرف مینار پاکستان ہی نہیں آس پاس کی سڑکیں بھی بھر دی ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق مینار پاکستان گراؤنڈ میں اپوزیشن جماعتوں کا جلسہ جاری ہے ،سٹیج پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان،بلاول بھٹو زرداری ،محمود خان اچکزئی ،سردار اختر جان مینگل ،پروفیسر سینیٹر ساجد میر،شاہد خاقان عباسی ،احسن اقبال ،سید یوسف رضاگیلانی ، راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر قائدین موجودہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے زندہ دلان لاہور سے اپنا دھواں دار خطاب کیا اور وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔مریم نواز نے اپنے خطاب کا آغاز پنجابی زبان میں کرتے ہوئے کہا کہ "لاہوریو اج تسی خش کر دیتا اے"اتنی سردی ہے کہ میری تو قلفی جم گئی لیکن لاہور والوں کو سلام کہ اتنی سردی میں آپ نے صرف مینار پاکستان نہیں آس پاس کی سڑکیں بھی بھر دیں ہیں ،میاں صاحب کا پیغام آیا ہے لاہوری نہیں کہنا، زندہ دلان لاہور کہنا ہے،لاہوریوں نے عوام دشمن حکومت کو مینار پاکستان کی بلندی سے نیچے پھینک دیا ہے، کون کہتا تھا کہ کرسیاں نہیں ملیں گی، کرسی والوں کے خلاف مقدمہ کروں گا،جلسہ منتظمین نے بتایا ہزاروں کرسیاں لگائیں لیکن مجھے ایک کرسی نظرنہیں آرہی، لوگ اتنے زیادہ ہیں کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کرسیاں کدھر چلی گئیں۔

مریم نواز نے کہا کہ تابعدار خان مینار پاکستان میں اسی جگہ 2011 میں جھوٹ کا پلندالےکر آیا تھا،لاہوریوں نے جعلی تبدیلی کو مینار پاکستان میں ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے،عوام اچھی طرح جانتی ہے 2011 میں تمہارا جلسہ کس نے کرایا تھا؟کہتا تھا صحت اور ہسپتالوں پر خرچ کروں گا، کیا ایک بھی ہسپتال بنا؟دھاندلی سےحکومت تومل گئی لیکن لانیوالوں کو بھی نہیں پتاتھاکہ اتنا نالائق نکلے گا،اب توتمہیں وہ نوجوان بھی جان گیا ہے جو تمہاری ڈیڑھ کروڑ نوکریوں کا خواب دیکھ کرآیا تھا،پی ڈی ایم کی کامیابی کےبعددھول چاٹ کرپی ڈی ایم،نوازشریف سے این آراو مانگ رہا ہے ،تابعدار خان این آر او مانگ رہا ہے، نواز شریف روٹی چور کو این آر او نہیں دیگا۔

ای پیپر دی نیشن