وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ‘  15دسمبر سے16جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کے فیصلے کا امکان 


اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس (آج)پیر کو ہو گا جس میں موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا۔ اجلاس میں15دسمبر سے16جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا امکان ہے۔ اس سے قبل حکومت نے عدالتی حکم پر اسموگ کیلئے ہفتہ اتوار اور سوموار کو 15تک چھٹیاں اور دفاترز میں پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،اس حوالے سے وزیرتعلیم شفقت محمود نے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس بلائی ہے۔ کانفرنس میں پنجاب سے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس اور راجہ یاسر ہمایوں ان لائن شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں 15دسمبر تا 16جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔دوسری طرف سندھ حکومت کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے طے کیا ہے کہ صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 20دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...