پی سی بی ونٹر کرکٹ لیگ ،نیوماڈل کلب 301رنز سے کامیاب


بہاولپور(خبر نگار) ایس پی سی اے ، پی سی بی ونٹر کلب کرکٹ لیگ 2021-22میں گزشتہ روز نیوماڈل کرکٹ کلب بہاولپور اور کریسنٹ کرکٹ کلب بہاولپور کے درمیان میچ کھیلا گیا نیوماڈل کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہو ئے مقررہ 40اوورزمیں 4کھلاڑیوں کے نقصان پر 380رنز بنائے دلدار نے55جبکہ افضال اصغر 167رنز بنا کر آئو ٹ نہیں ہو ئے فضل عباس نے 68رنز بنا ئے جواب میں کریسنٹ کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 14اوورز میں 79رنز بنا کر آئو ٹ ہو گئی اس طرح یہ میچ نیوماڈل کرکٹ کلب نے 301رنز سے جیت لیا ۔

ای پیپر دی نیشن