ملتان(نمائندہ نوائے وقت)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا خانیوال کے علاقے کلی بازار میں دکان پرچھاپہ ، 1500 کلو مردہ اور حرام گوشت برآمد کرکے تلف کردیا اور25ہزار روپے جرمانہ کیا اس کے علاوہ ملتان میں 2 ریسٹورنٹس کو خون آلود گوشت کی موجودگی، رینسڈ آئل اور ممنوعہ چائنہ سالٹ کا استعمال کرنے پر 25، 25 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ مزید ملتان میں بیکری کو خوراک کی تیاری میں کھلے رنگ اور ناقابل سراغ اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ ،1500کلو مردہ گوشت برآمد،ناقص خوراک پر جرمانے
Dec 13, 2021