بہاولنگر(نمائندہ نوائے وقت)کسان اتحاد پاکستان خالد باٹھ گروپ کے ضلعی صدر صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی نے میاں یاسین جنجر کے ڈیرہ پر کسانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 20 دسمبر کو کسان اپنے حقوق کے لیے گھروں سے نکلیں اور حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرائیں،حکومت کا ہر عمل اور ہر پالیسی کسان دشمن پالیسی ہے حالانکہ ملک کی72 فیصد آبادی کا دارومدار کاشتکاری پر منحصر ہے مگر حکومت کاشتکاروں کے مسائل میں دن بدن اضافہ اور وسائل میں کمی پیدا کر رہی ہے مکئی اور گنے کی قیمتوں میں کمی جبکہ ڈی اے پی کھاد کے بھی نرخ بڑھا دیئے گئے ہیں کسانوں کے روزمرہ ضروریات زرعی اشیاء اور مہنگائی کیخلاف 17دسمبر کو کوئٹہ بلوچستان میں دھرنا اور احتجاج ہوگا 20 دسمبر کو لاھور پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا ھوگا ، مطالبات کی منظوری تک اسلام اباد میں ہی دھرناجاری رکھیں گے۔