لاہور(سپورٹس ڈیسک)دسویں اولمپک سمٹ کے اختتام پر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی جانب سے جاری اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سمٹ اولمپک گیمز اور کھیلوں کو سیاسی رنگ دینے کی سختی سے مخالفت کرتی ہیاور اس بات پر زور دیا گیا کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی، اولمپک گیمز اور اولمپک تحریک کو سیاسی غیر جانبداری برقرار رکھنی چاہیے۔ بیجنگ 2022 کے سرمائی اولمپک گیمز کی حتمی تیاری کی جا رہی ہے جن میں ٹیسٹ مقابلوں کا کامیاب انعقاد بھی شامل ہے۔ 2022 بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز عالمی سرمائی گیمز کے ایک نئے دور کا آغاز ہوں گے۔ اقوام متحدہ کی 76ویں جنرل اسمبلی نے چین اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے تیار کردہ اولمپک کے دوران جنگ بندی کے معاہدے کو منظور کر لیا۔ سمٹ کے شرکاء نے اولمپک گیمز کیلئے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی بھرپور حمایت کا خیرمقدم کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ موجودہ اولمپک سمٹ ویب کانفرنس کی شکل میں منعقد ہوئی۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے چیئر مین تھامس باخ نے اس کی صدارت کی۔
کھیلوں کو سیاسی رنگ دینے کی مخالفت کریںگے :انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی
Dec 13, 2021