کامران اکمل پی ایس ایل 7سے دستبردار 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل پاکستان سپر لیگ 7سے دستبردار ہوگئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ جب پلاٹینم سے گولڈ میں کیا تو ؎مجھے تحفظات تھے، زلمی مینجمنٹ نے کہا اگلے سال آپ کی کیٹگری میں ترقی کریں گے ،سلور میں نوجوان کھلاڑیوں کو لینا چاہیے ،میرا نہیں خیال مجھے اس کیٹگری میں کھیلنا چاہیے۔ میں نے عزت سے کرکٹ کھیلی ہے، پیسوں کی بات نہیں ،اللہ نے بہت دیا ہے ،بات عزت کی ہے، مجھے کوئی ترس کھا کر ٹیم میں نہ لے۔ ڈائریکٹر کرکٹ پشاور زلمی محمد اکرم نے کہا ہے کہ کامران اکمل سے پہلے بات ہوچکی تھی‘نیچے کیٹیگری میں اگر پک ہوئے بھی تو پیسے اتنے ہی ملیں گے‘بطور مینٹور ہم کامران اکمل کو ساتھ لے رہے ہیں‘کامران اکمل اب بھی ہمارے ساتھ ہیں‘کامران اکمل سے ملاقات کریں گے ‘پاکستان اور پاکستان سپر لیگ کے لیے کامران اکمل کی بڑی کامیابیاں ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیٹیگریز بنائیں ۔کامران اکمل کی اب بھی وہی عزت ہے جو پہلے تھی۔کامران اکمل کے لیے رائٹ ٹو میچ بچا کررکھا۔کوئی اور پک کرتا تو آر ٹی ایم کا استعمال کرکے واپس لاتے۔پی ایس ایل سیون پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل کا بینیفٹ ایئر ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

''گفتگو بندنہ ہو بات سے بات چلے''

پاکستانی قوم بیلا روس کے محترم صدر ایگزاانڈرلوکا شینکو کا سپاس تشکرادا کرتی ہے کہ جنہوں نے آزاد فلسطین کے قیام میں مسلم امہ ...