سینئر ویمنز سکواش چیمپئن شپ  سیمی فائنل لائن اپ مکمل 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں جاری سینئر ویمنز سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مکمل ہوگئے ۔دوسرے رائونڈ میں ثناء بہادر‘وجیہہ الطاف‘کائنات عامر‘زہرا عبداللہ ‘مناہل عقیل‘سنزل صفدر ‘مہوش علی اور ام کلثوم نے کامیابی حاصل کی جبکہ کوارٹر فائنل مقابلوں میں ثناء بہادر‘کائنات عامر ‘مناہل عقیل اور مہوش علی نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین قمرزمان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دئیے جائیں کیونکہ یہی کھلاڑی ہمارا مستقبل ہیں۔ ہمارے پاس لڑکیوں میں اچھی کھلاڑی موجود ہیں جو پاکستان رینکنگ میں شامل ہیں ۔اور اگر انہیں اسی طرح مواقع ملتے رہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کانام روشن نہ کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں ان کھلاڑیوں کو مزید مواقع ملیں گے۔ ان مقابلوں کے بعد پندرہ دسمبر سے اکیس دسمبر تک آل پاکستان انڈر13 بوائر سکواش چیمپئن شپ بھی پشاور میں منعقد کرائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...