لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل سٹیڈیم کراچی میںآج سے شروع ہونے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے میچز کے دوران کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔ ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد جنہوں نے ریہرسل کا از خود مشاہدہ کیااور کہا کہ حساس مقامات پر شارپ شوٹرز کی تعیناتی، سٹیڈیم کے اندر اور باہر سپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم کی تعیناتی اور نیشنل سٹیڈیم کے مضافاتی علاقوں میں امن و امان کی نگرانی کیلئے خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول بیس سکیورٹی انتظامات کو سخت کرنے کیلئے اٹھائے گئے اہم اقدامات ہیں۔ ریہرسل میں سکیورٹی ڈویژن، پاک فوج، رینجرز، ٹریفک اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا، ریہرسل ٹیموں کو ہوٹل سے نیشنل سٹیڈیم منتقل کرنے کی گئی۔ریہرسل کا مقصد نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچز سے قبل سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینا ہے۔مقصود احمدکہا کہ کراچی میں ایک بار پھر بین الاقوامی ایونٹ کے انعقاد کے لیے تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔
کرکٹ میچز سے قبل سکیورٹی انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل
Dec 13, 2021