لاہور(نامہ نگار) رہنما پیپلز پارٹی اور سابق صوبائی وزیر پنجاب نیلم جبار نے کہا ہے کہ جھوٹ اور دلفریب نعروں دعوں کے سہارے چلنے والی حکومت غریب دشمن بن چکی ہے۔ مہنگائی،بیروزگاری اور غربت عمران خان کے قوم کو تین تحفے ہیں ۔عمران خان ساڑھے تین سال سے عوام کو خوشنما لفظوں اور دعوں سے خوش کرنے کے مشن پر گامزن ہیں اب پھر انہوں نے قوم کو خوشخبری دی ہے کہ آنے والے تین چار ماہ میں مہنگائی ختم ہو جائے گی۔ عمران خان ہر تین ماہ بعد قوم کو نیا دلاسہ دیتے ہیں کہ اگلے تین سے چار ماہ میں مہنگائی ختم ہو جائے گی لیکن ملک میں مہنگائی ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید بڑھ رہی ہے۔ جب ملک آئی ایم ایف کے کنٹرول میں ہوگا تو مہنگائی کا کنٹرول ہونا ناممکن ہے۔