آئی ایم ایف کی ایماء پر مہنگائی کا طوفان لایا جا رہا ہے:محموداخترگورائیہ

Dec 13, 2021

فیروزوالہ( نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ(ن) پی پی 138کے صدر و ضلعی رہنما محمود اختر گورائیہ نے کہا نئے پاکستان میں آنے والا مہنگائی کا سیلاب غریب عوام کو بہا کر لے جائے گا ۔حکومت کے سستے پاکستان میں آئی ایم ایف کی ایماء پر مہنگائی کا طوفان لایا جا رہا ہے۔ حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا ڈرون حملہ کیا ہے۔ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام بجلی گیس اور پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے مزید جھٹکے برداشت نہیں کر سکتے۔ سونامی کے دعویداروں نے بیروزگاری ، کرپشن اور نا اہلی سے بدنامی کے سوا کچھ نہیں دیا۔محمود اختر گورائیہ نے کہا محرومیوں اور مجبوریوں میں جکڑے عوام پریشانی اور بے چینی کا شکار ہیں۔ سلیکٹیڈ حکمرانوں نے نا کام پالیسیوں سے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

مزیدخبریں