یمن: بارودی سرنگ سے گاڑی ٹکرانے کے باعث 3 افراد ہلاک، 5 زخمی

Dec 13, 2021

عدن (اے پی پی) یمن کے شمال مشرقی صوبے الجوف میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں3  افراد ہلاک اور 5  افراد شدید زخمی ہو گئے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی شہریوں کو لے جانے والی ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ ریسکیو ٹیم نے نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن دوسری جنگ عظیم کے بعد سے دنیا کے سب سے بڑا بارودی سرنگوں کا میدان بن گیا ہے۔

مزیدخبریں