لندن (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیٹے احمد حسن رانا نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف یا مسلم لیگ ن کا حصہ نہیں بنوں گا۔ دورہ لندن میں نواز شریف یا شریف خاندان سے رابطہ نہیں ہوا۔ مستقبل میں سیاست کروں گا۔ سیاسی جماعت کا نام ’’نشان پاکستان‘‘ ہے۔ رواں ہفتے کراچی روانہ ہو جاؤں گا۔