واشنگٹن (شنہوا) امریکی نیوز ویب سائٹ ’’ووکسِِ،، میں شائع ایک آرٹیکل میں زور دیا گیا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ میں جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ مضمون میں لکھا گیا ہے کہ امریکہ میں کافی لوگ نام نہاد سمٹ فار ڈیموکریسی پر توجہ نہیں دے رہے اور وائٹ ہاؤس کے الفاظ عجیب طرز سے کھوکھلے ہو چکے ہیں۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ یہ سال کیپٹل پر ایک حملے سے شروع ہوا جو اقتدار کی منتقلی کو ناکام بنانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا تھا اور کچھ سیاستدان 2020ء میں انتخابی دھاندلی کے جھوٹے دعوے کرتے رہے۔ جمہوریت کے ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ امریکہ دھیرے دھیرے تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے۔