کابل (اے پی پی) کابل میں دو ہفتوں کے دوران مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 250 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق کابل وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سید خوستی نے اتوار کو بتایا گرفتار افراد ڈکیتی، چوری، موبائل چھیننے یا امن و امان میں خلل ڈالنے کے مسائل پیدا کرنے کے جرائم میں ملوث تھے۔ترجمان نے کہا ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا۔