اسلام آ باد (آئی این پی ) ملک بھر میں کرونا کے وار جاری، مزید 7 مریض دم توڑ گئے، ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 118 ہو گئی ہے۔ اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار 830 ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 118 ہے۔ ملک بھر میں 12لاکھ 89 ہزار 49افراد کرونا سے متاثر ہوئے، 12لاکھ 51 ہزار 101افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 288 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کرونا مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ چھ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وبا سے متاثر 740 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ سندھ میں کرونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد 4 لاکھ 77 ہزار 869، پنجاب 4 لاکھ 43 ہزار 739، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 80 ہزار 661 اور بلوچستان میں 33 ہزار 531 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد ایک لاکھ 8 ہزار 117، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 426 کیسز جبکہ آزادکشمیرمیں کرونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 606 ہو گئی ہے جبکہ دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو12 دسمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 26کروڑ 97لاکھ28ہزار230ہوگئی ۔امریکہ 4 کروڑ98 لاکھ 84ہزار587مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت3 کروڑ46 لاکھ82 ہزار736مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2 کروڑ21لاکھ 77 ہزار59مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ8لاکھ 33ہزار33، روس میں 98 لاکھ 12 ہزار538، ترکی میں 90 لاکھ 24 ہزار193اور فرانس میں 83 لاکھ 18ہزار995 تک پہنچ گئی ہے۔جرمنی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 65 لاکھ 28 ہزار894 اور ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 61 لاکھ 52 ہزار524 تک پہنچ گئی ہے۔