ویڈیو سکینڈل : درندوںکو معاف نہیں کیا جائے گا :مشیر داخلہ 


کوئٹہ( این این آئی) مشیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ لانگونے کہا  کہ ویڈیو سکینڈل کے کیس میں 2افراد گرفتار ہو چکے ہیں ،افغانستا ن حکومت کے سا تھ وفا قی حکومت رابطے میں ہے ، حالیہ ویڈیو سکینڈ ل کے معاملے پروزیر اعلیٰ بلو چستان نے خود نظر رکھی ہو ئی ہے ، خواتین کی نازیبا ویڈیو بنا نے اور بلیک میلنگ میں ملوث درندوںکو معاف نہیں کیا جائے گا ،ان معاملات میں سیا ست کو داخل نہ کیا جائے ، اداروں کو اپنا کام کر نے دیا جائے۔ پریس کا نفرنس کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ حالیہ ویڈیو سکینڈ ل کے معاملے پروزیر اعلیٰ بلو چستان نے خود نظر رکھی ہو ئی ہے ،اس معاملے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا ئیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی ہدایت پر پو لیس کی جانب سے جو معلوما ت ہمیں مل رہی ہیں ،اس سے ثابت ہو تا ہے کہ بلو چستان پو لیس کا کر دار قابل فخر ہے  ۔  انہوںنے کہاکہ وومن یو نیورسٹی ہو یا کوئی اور جگہ جہاں بھی اس قسم کی درند گی ہو گی تو حکومت اور ادارے پچھے نہیں ہٹیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن