سمبڑیال‘  معمولی جھگڑے کی رنجش‘ مسجد میں نماز پڑھتے رکشہ ڈرائیور قتل

Dec 13, 2021

سمبڑیال (نمائندہ نوائے وقت) ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ کی ٹکر کے نتیجہ میں معمولی جھگڑے کی رنجش پر 5ملزموں کا مسجد میں نمازکی ادائیگی کے دوران رکشہ ڈرائیور پر چھریوںکے پے درپے وار، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ موضع جیٹھی کے محلہ حسین پورہ کا رہائشی رکشہ ڈرائیور  اکرم مسجد میں نماز فجر کی سنتیں ادا کررہا تھا کہ 5کس ملزم شکیل احمد ولد عبدالمجید، فیصل اور 2 نامعلوم  اسلحہ سمیت مسجد میں داخل ہوگئے اور دوران نماز چھریوں کے پے درپے وار کر کے شدید زخمی کردیا۔ جسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی محمد نواز کی درخواست پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزیدخبریں