ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ننکانہ صاحب شہر میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پریشر کی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوںکا کہنا ہے گیس لوڈشیڈنگ بند نہ ہوئی تو سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر کی کمی کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ گیس بحران سے مہنگائی کی ستائی عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں لیکن سوئی گیس کے اعلیٰ حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ ننکانہ ریجن کے افسر اپنے من پسند علاقوں کی طرف سوئی گیس کا پریشر بڑھا دیتے ہیں جبکہ دوسرے علاقوں کی عوام مہنگے داموں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے یا لکڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ علاقہ کی خواتین و عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ ننکانہ صاحب میں سوئی گیس کا منظور شدہ پریشر فوری بحال کیا جائے اور لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
ننکانہ میں گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو شدید پریشانی
Dec 13, 2021