پشاور میں پولیس کارروائی میں 2  اشتہاری افغان دہشت گرد ہلاک ہوگئے

پشاور(آئی ا ین پی )  پولیس کی کارروائی میں   مطلوب خطرناک دو اشتہاری مجرمان ہلاک ہوگئے،موقع سے دو پستول اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل تحویل میں لے لیا گیا  سی سی پی او عباس احسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور پولیس کی کارروائی کے دوران مقابلے میں 2 انتہائی خطرناک اور اشتہاری مجرمان ہلاک ہوگئے، دونوں دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، اور پولیس مقابلے سمیت 13 قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات کے علاوہ بھتہ خوری میں بھی مطلوب تھے۔   سی سی پی او عباس احسن نے بتایا کہ ملزمان کی اطلاع پر پہلے تھانہ ناصر باغ کی حدود میں کارروائی کی گئی، ناصر باغ میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار راحت زخمی ہوا، ملزمان ناصر باغ سے فرار ہو کر تھانہ پشتخرہ کی حدود تاج آباد قبرستان میں روپوش ہوئے تھے، اطلاع ملنے پر جیسے ہی پولیس ٹیم تاج آباد قبرستان پہنچی تو ملزمان نے دوبارہ پولیس پارٹی پہ اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...