اپوزیشن اعتماد کھو بیٹھی‘ مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو گئی: پرویز خٹک

نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن پاکستا ن کی عوام کا اعتماد کھو چکی ہے۔ عمران خان کی پالیسیوں کا ثمر، مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ کرپشن کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔ نوشہرہ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ احتجاج اور لانگ مارچ کا ہوا چھوڑ کر پی ڈی ایم عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ ملک کے وسائل لوٹے گئے۔ ملک کا خزانہ لوٹ کر ملک کو مقروض بنایا گیا۔ عمران خان عوام کو ریلیف دینے کے لیے کمر بستہ ہے۔ میڈیا تنقید برائے اصلاح کرے، اپوزیشن جماعتوں کے الزامات پر عوام کان نہ دھرے۔ 19دسمبر کو تحریک انصاف کی کامیابی کا سورج طلوع ہوگا۔ عوام کی خدمت ہماری سیاست کا نصب العین ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...