بنوں (نوائے وقت رپورٹ) بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ریموٹ اور بیٹری سیل برآمد کر لئے گئے۔ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے بتایا گیا ہے۔ دونوں سے تفتیش جاری ہے اور ان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔