لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز آج بروز (پیر) کو صبح 8:30بجے نیب کی عدالت وفاقی کالونی جوہر ٹائون میں پیش ہوں گے۔ تمام پارٹی عہدیداران و کارکنان کو اظہار یکجہتی کے لیے سابق فیڈرل لاجز نزد کمیونٹی سنٹر وفاقی کالونی پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔