ریلوے کامسافرریل گاڑیاں اپنی کمپنی پراکس کے حوالے کرنے کافیصلہ

Dec 13, 2021

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)مسافرریل گاڑیوں کی آؤٹ سورسنگ میں ناکامی کے بعدپاکستان ریلوے نے مسافرریل گاڑیاں اپنی کمپنی پراکس کے حوالے کرنے کافیصلہ کرلیا،وزیر ریلوے نے مسافرگاڑیوں کی آؤٹ سورسنگ میں باربار ناکامی اور نجی شعبہ کے عدم دلچسپی کے بعد مسافرگاڑیوں کی کمرشل مینجمنٹ پراکس کادینے کی ہدایت کی،ریلوے نے مسافرگاڑیاں پراکس کودینے کے لیے قانونی ضابطے پورے کرنے شروع کردیئے،پراکس نے بھی مسافرگاڑیاں لینے کی حامی بھرلی،جلد پراکس کے نئے رولز کی منظوری دی جائے گی ۔اس خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان ریلوے نے مسافرگاڑیوں کی کمرشل مینجمنٹ کوآؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیاتھا جس کے بعد تمام مسافر گاڑیوں کی آوٹ سورسنگ کیلئے اشتہار دیاگیامگر نجی شعبہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے وہ بری طر ح ناکام ہوگیاتھا اور صرف ایک ٹرین آؤٹ سورس ہوسکی جس کے بعد دوبارہ اشتہاردیاگیامگر وہ بھی بری طرح ناکام ہوگیایکم دسمبرکو ٹیکینکل بیڈکھلیں تو 33میں سے 14مسافر گاڑیوں کے لیے کسی نے بولی نہیں دی 11کی سنگل ،5کی ڈبل اور3مسافرگاڑیوں کیلئے 3کمپنیوں نے بولیاں دیں۔ 

مزیدخبریں