سنجوا ل کینٹ(نامہ نگار) 6 ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی بناء پر محکمہ صحت کے اہلکار سڑکوں پر نکل آئے ، انتظامیہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے ، نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ان خیالات کا اظہار محکمہ صحت کے اہلکاروں نے احتجاج کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت آئی آر ایم این سی ایچ کے عملہ کو 6 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی جس پر اہلکار سڑکوں پر نکل آئے اور انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے مالی حالات انتہائی خراب ہو گئے ہیں گھر میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے بچوں کے سکولوں کی فیس کی ادائیگی نہ ہونے پر بچوں کو سکولوں سے نکال دیا گیا ہے جس سے بچوں کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے جبکہ کرایہ ادا نہ کرنے پر مالکان نے مکان خالی کرانے کی دھمکی بھی دے دی ہے ہم قرضوں کے بوجھ تلے دب گئے ہیں اہلکاروں نے سی ای او ہیلتھ اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری 6 ماہ سے نہ ملنے والی تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے جس سے ہم اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سعید اختر نے احتجاج کرنے والوں کے مسائل سنے اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ارباب اختیار کو آگاہ کر دیں گے ۔
اٹک، تنخواہوں کی عدم ادئیگی کیخلاف محکمہ صحت کے اہلکار سراپا احتجاج قرضوں کے بوجھ تلے دب کر فاقوں پر مجبور ہو چکے ، اعلیٰ حکام نوٹس لیں، مطالبہ
Dec 13, 2021