راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)دربار عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا ہے کہ خوف خدا کی بدولت انسان اپنی ذاتی اصلاح میںمشغول ہو کر نہ صرف فکر آخرت کو پا لیتا ہے بلکہ اس کی ذات مخلوق خدا کے نفع کا باعث بنتی ہے رب رحمن کا خوف انسان کو تقوی کے راستے پرگامزن کرتا ہے،خانقاہی نظام نے مخلوق خدا کے قلوب اذہان کو غلامی مصطفی ؐکے نور سے منور کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز عیدگاہ شریف میں منعقدہ ہفتہ وار درس حدیث پاک کی محفل سے خطاب کے دوران کیا ، اختتام پرپیر نقیب الرحمن نے وطن عزیز کی خوشحالی سلامتی ترقی افواج پاکستان کی سربلندی اتحاد بین المسلمین اور پوری دنیا سے مہلک کرونہ وبا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا کی۔