انٹر کلب لیگ چیمپئن شپ،ینگ سپورٹس گوادر نے ریکے پشت کرکٹ کلب پسنی کو شکست دے دی

Dec 13, 2021

گوادر(سپورٹس نیوز)  پی سی بی/ بی سی اے انٹر کلب لیگ چیمپئن شپ 2022-2021 زیر نگرانی  سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گوادر  پی سی بی /بی سی اے کرکٹ  ٹورنامنٹ کے  ایک میچ میں ینگ سپورٹس کرکٹ کلب گوادرکی نے ریکے پشت کرکٹ کلب پسنی کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر محمد اسحاق کرکٹ گراونڈ  میں ریکے پشت کرکٹ کلب پسنی  کے کپتان نے ٹاس   جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے27 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز بنائے کوئی بھی بیٹسمین متاثر کن انگیز نہ کھیل سکاصغیر 14 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ینگ سپورٹس کی جانب سے بولنگ کے شعبے میں ناصر اور حمید بلوچ نے دو_دو وکٹ جبکہ حدنان اور اور شہزاد سیچن نے بالترتیب 3_3 وکٹ حاصل کیے، 90 کا ٹارگٹ ینگ  سپورٹس کرکٹ کلب گوادر کی ٹیم نے 3۔10 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر ٹارگٹ حاصل کیا شہزاد سیچن نے 27 ناٹ نعیم غفور نے 39 رنز بنائے ناٹ آؤٹ رہے ۔ الیاس نے ایک وکٹ حاصل کی۔شاندار سیمی فائنل میچ کے مین آف دی میچ شہزاد سیچن کرار پائے جنہوں نے بیٹنگ میں 27 رنز جبکہ بولنگ کے شعبے میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ھوئے  3 وکٹیں  حاصل کیں ۔ایونٹ کے فائنل میں ینگ دشت اور ینگ سپورٹس کی ٹیمیں مقابل ہوں گی۔

مزیدخبریں