راکھی گاج ، ولایتی شراب سے بھرا ٹرک پکڑا گیا،2 ملزم گرفتار

ڈیرہ غازی خان ،سخی سرور(  خصوصی رپورٹر، تحصیل رپورٹر ) ڈی جی خان کے قبائلی علاقے راکھی گاج میں کمانڈنٹ محمد اکرام، ملک ایس ایچ او حبیب خان لغاری نے ولایتی شراب سے بھرا ٹرک پکڑ لیا ہے تفصیل کے مطابق غیر ملکی امپورٹڈ مختلف برآنڈ شراب کو ٹماٹر کے نیچے چھپا کر بلوچستان سے پنجاب لے جانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ بارڈر ملٹری پولیس راکھی گاج نے نجیب اللہاور پارودین کو گرفتار کر لیا گیا ہیدونوں ملزمان نجیب اللہ، پاور دین کے خلاف تھانہ راکھی گاج میں بارڈر ملٹری پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے امپورٹڈ مختلف برآنڈ کی شراب کو بلوچستان سے پنجاب ساہیوال کے جانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔غیر ملکی شراب سپلائرز ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...