سریاب روڈ توسیعی منصوبہ،متاثرین کو معاوضہ دیا جائے :حاجی عبداسلام

Dec 13, 2021

کوئٹہ( این این آئی)سریاب روڈ توسیعی منصوبے کے متاثرین کو آج کل کے ریٹ کے مطابق جو 25 سے 30 ہزار روپے فی فٹ بنتا ہے معاوضہ دیا جائے۔ یہ بات مرکزی انجمن تاجران ہزارگنجی زون سریاب کے چیئرمین حاجی عبداسلام بادینی نے کہی ۔ انہوںنے کہاکہ  اس سے کم ریٹس پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔اس کے علاوہ اس توسیعی منصوبے سے تاجر برادری اور عوام شدید مشکلات سے دوچار ہے ،پورے سریاب کا سیوریج سسٹم درہم برہم ہوگیا ہے ،ٹھیکیدار کی جانب سے سڑک کے دونوں جانب گڑھے کھود کر چھوڑ دئیے ہیں جس سے لوگوں کے گرنے ودیگر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں ان گھڑوں، کھڈوں کو نہیں بھرا جارہا  عوام اور تاجروں اپنی مدد آپ کے تحت ان کھڈوں کو مٹی ودیگر مٹیریل لاکر بھر رہے ہیں اس کے علاوہ  زیر تعمیر سڑک پر پانی کا کوئی چھڑکاؤ نہیں کیا جاتا ہے جس سے ہر وقت گردوغبار اڑتی رہتی اس لیے کام میں تیزی لاکر اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ تاجر،ٹرانسپورٹر اور مکینوں کو مشکلات سے نجات مل سکے۔

مزیدخبریں