خاران(پی پی آئی) سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ اقتدار کے بغیر عوام کی خدمت کررہے ہیں ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اور شعیب نوشیروانی خاران کے عوام کو تکلیف میں دیکھنا نہیں چاہتے عوام کے مشکلات اور مسائل کو اپنی مشکل اور مسئلہ سمجھتے ہیں ہم اقتدار کے بغیر اپنے عوام کی دن رات خدمت کررہے ہیں خاران میں جہاں بھی بجلی ٹرانسفارمرز جلے ہیں یا خراب ہوئے تھے انھیں اپنی طرف سے عوام کے لئے درست یا تبدیل کرایا ہے۔
اقتدار کے بغیر خدمت کررہے ہیں،جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے ،کریم نوشیروانی
Dec 13, 2021