رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)تھانہ بی ڈویژن پولیس کا منشیات فرشوں کے خلاف کریک ڈائون لیڈی منشیات فروش سمیت 4 ملزمان گرفتار 7 کلو 510 گرام چرس برآمد ، مقدمات درج ۔ گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن سیف اللہ حنیف کی ٹیم نے کریک ڈائون کرتے ہوئے پہلی کارروائی میں بدنام زمانہ لیڈی منشیات فروش کرم خاتون عرف کمی مائی کی بیٹی نادیہ بی بی کو بستی عبدالستار سے 2 کلو 240 گرام چرس سمیت جبکہ کمی مائی گل حسن سانگی کے ساتھ موٹر سائیکل سوار ہو کر موقع سے فرار ہوگئی ، دوسری کارروائی میں بستی ڈھانگرہ دڑی سانگی سے منشیات فروش واحد بخش سانگی کو 1 کلو 910 گرام چرس سمیت ، تیسری کارروائی میں منشیات فروش عمر فاروق جٹ کو شاہ نواز کالونی سے 1 کلو 910 گرام چرس سمیت اور چوتھی کارروائی میں نزد سپیرئیر کالج سے منشیات فروش شہباز سانگی کو گرفتار کر لیا۔