عمران خان کی غلط پالیسیوں کے باعث غریب دو وقت کی روٹی کوترس رہاہے: جمیل پنوہاں

شہرسلطان (نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے رہنماصوبائی حلقہ pp.273  سے ایم پی اے کے امیدوارچیف آف پنوہاں گروپ ملک جمیل پنوہاں نے اپنی رہائش گاہ پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملک بلا چلانے سے نہیں دماغی صلاحیتوں سے چلتاہے  عمران خان کی غلط اورغریب دشمن پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت کابیڑہ غرق ہواغریب دو وقت کی روٹی کوترس رہاہے عمران خان  صبرکروصبرکروکادرس دینے میں مصروف ہے عوام کب تک صبرکاامتحان دیتی رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن