حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن میں بار کے سینئر رکن چوہدری خضر حیات تارڑ ایڈوکیٹ و دیگر مرحوم ممبران کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ جس سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام مرتضی، سینئر ممبر ریونیو بابر حیات تارڑ، بار کے صدر الطاف اصغر بھٹی، سیکریٹری جنرل عامر نزیر تارڑ، چوہدری سلیم تارڑ ایڈوکیٹ، ممبر پنجاب بار کونسل فاروق کھوکھرودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا چوہدری خضرت حیات تارڑ ایڈوکیٹ شرافت کے پیکر تھے ۔انہوںنے جس انداز میں زندگی بسر کی وہ قابل ستائش ہے۔ اس دنیا سے ہر کسی نے چلے جانا ہے لیکن اچھی یادیں چھوڑ کرجانا مرحومین کے لئے صدقہ جاریہ ہے۔ہم سب کو چاہئے کہ دنیا کے ساتھ ساتھ اخروی زندگی کے لئے بھی نیک کام کریں۔ تقریب میں مرحوم ممبران کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔اور انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
خضرحیات تارڑ شرافت کا پیکر تھے:بار میں تعزیتی ریفرنس
Dec 13, 2021